اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل 'انٹونيو گوٹيريش' نے امريکہ سميت دنيا بھر ميں نسل پرستي، پناہ گزينوں سے نفرت اور اسلام وفوبيا پر مبني اشتعال انگيز اقدامات کي مذمت کي.
امريکي رياست ورجينيا ميں نسل پرستوں کي پرتشدد کاروائيوں پر اپني تشويش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹوئٹير پيغام ميں کہا کہ دنيا کو اسلام فوبيا سميت يہوديوں اور غيرملکيوں سے نفرت اور نسل پرستي اور تعصب جيسے چيلنجوں کا سامنا ہے جس کو ہر صورت حل کرنا ہو گا.
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امريکہ کي رياست ورجينيا کے شہر چارلوٹسويلے ميں نسل پرست مخالف ريلي ميں ايک سفيد فام نوجوان نے اپني کار مظاہرين پر چڑھا دي تھي جس ميں ايک32 سالہ سياہ فام خاتون ہلاک اور 20ديگر زخمي ہو گئے تھے.
اس سے قبل چارلوٹسويلے ميں ہي سفيد فاموں کي ايک ريلي ميں زبردست تشدد کے بعد متعدد افراد زخمي ہو گئے تھے.
شہر ميں دائيں بازو کو متحد کرنے کے ليے 'يونائيٹ دي رائٹ' کے نام سے ايک مارچ کا اہتمام کا مقصد جنرل رابرٹ اي لي کے ايک مجسمے کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کرنا تھا.
جنرل رابرٹ لي امريکي خانہ جنگي کے دوران غلامي کي حمايت کرنے والي تنظيم کے رہنما تھے.
انساني حقوق کا نام نہاد علمبردار ملک امريکہ اس وقت دنيا ميں سب سے زيادہ انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا شکار ہے. نسلي تعصب اور قوم پرستي کي وجہ سے امريکہ ميں آئے روز سياہ فام شہريوں کو تشدد کا نشانہ بنايا جا رہا ہے اور اب تک متعدد سياہ فاموں کو صرف نسل پرستي کي بنياد پر قتل کيا جا چکا ہے.
امريکہ بھر ميں جاري نسلي تعصب کے مقابلے ميں امريکي صدر کي کمزور پاليسي اور موقف کے خلاف امريکي شہريوں نے نيويارک ميں ٹرمپ ٹاور کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا ہے جس ميں ٹرمپ سے مستعفي ہونے کا مطالبہ کيا گيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲